کاروباری ہفتے کا تیسرا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 401 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند
ویب ڈیسک | ۴ ھفتے پہلے

کراچی:(بدھ:2019-11-13) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبارکا زبردست تیزی کے ساتھ ہوا۔
تیزی کے باعث انڈیکس37ہزار کاہندسہ عبور کرگیا۔ 401 پوائنٹس کا اضافے سے مارکیٹ37 ہزار166کی سطح پر بند ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی سے شروع ہونی والی مارکیٹ زبردست تیزی پر بند ہوئی۔
تیزی کے باعث مارکیٹ 37 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگئی۔
اس طرح مارکیٹ کا اختتام 401 پوائنٹس کا اضافے سے 37 ہزار 166کی سطح پر ہوا۔
دن بھر مجموعی طورپر 362 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
208 کمپنیزکے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 135کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 37 ہزار 289 جبکہ کم ترین سطح 36 ہزار 481 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
انٹربینک میں ڈالر4پیسے کی کمی سے155.44سے 15.40 پربند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر5 پیسے کی کمی سے 155.45 سے 155.40کی سطح پرآگیا۔
روپے کے مقابلے یورو کی قیمت171روپے50 پیسے،برطانوی پائونڈ200روپے، جاپانی ین 1 روپے 45 پیسے، اماراتی درہم 42 روپے 35 پیسے جبکہ سعودی ریال کی قیمت 41 روپے 35 پیسے رہی جبکہ فی تولہ سونا 250 روپے کے اضافے سے 86 ہزار 450 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت214 روپے اضافے سے 74ہزار 117 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ سونا12 ڈالر اضافے سے 1465 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔