پير ۳۰ نومبر ۲۰۲۰ -

تنگوانی میں امن کمیٹی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

ویب ڈیسک | ۱۰ ماہ پہلے

141

No-Image

تنگوانی:(جمعہ:2020-01-31) تنگوانی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی شرکاء نے تنگوانی میں امن کمیٹی کی جانب سے اسٹیشن روڈ سے بس اسٹینڈ تک احتجاجی ریلی نکالی۔

یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پینافلیکس اٹھا کر کشمیر کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔

ریلی میں شریک شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر دکھ  سکھ کی گھڑی میں کشمیری عوام اور کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں۔

شرکاء نے کہا کہ ہندوستان نے زبردستی کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے۔

شرکاء کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کے عوام کا کشمیری عوام کے ساتھہ جدوجہد جاری رہے گی جبکہ ریلی میں شہریوں سول سوسائٹی امن کمیٹی اور اسکولی بچوں سمیت خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371