پير ۳۰ مارچ ۲۰۲۰ -

سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں صبح ساڑھے آٹھ بجے اسمبلی، طلبہ کیلئے یونیفارم لازمی قرار

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

154

No-Image

کراچی:(جمعرات:2020-02-06) وزیر تعلیم سندھ  نے کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں صبح ساڑھے آٹھ بجے اسمبلی کرانے اور طلبہ کو یونیفارم لازمی پہننے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں صبح ساڑھے آٹھ بجے اسمبلی اور یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

کراچی کے تمام سرکاری کالجوں نے فوری طور پر وزیر تعلیم کے احکامات پر عمل  کرنا شروع کردیا ہے۔

اساتذہ نے وزیر تعلیم کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث طلبہ و طالبات کو کالجوں میں وقت پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزیر تعلیم کی جانب سے احکامات جاری ہونے کے بعد پہلے روز گورنمنٹ ڈگری کالج فائیو ایل نارتھ کراچی میں اسمبلی وقت پر نہیں ہوسکی اور طلبہ اور اساتذہ  نو بجے کے بعد کالج پہنچنا شروع ہوگئے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کہ کالج میں پینے کا صاف پانی اور واش رومز کی کمی ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371