پير ۳۰ نومبر ۲۰۲۰ -

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماٶں کا ماتلی کا دورہ

ویب ڈیسک | ۱۰ ماہ پہلے

153

No-Image

بدین:(جمعہ:2020-02-07) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماٶں کا ماتلی کا دورہ کشمیری برادری کی جانب سے شاندار استقبال۔

آزاد کشمیر اور سندھ پیپلز پارٹی کے رہنماٶں نے ماتلی میں آباد کشمیری برادری کی جانب سے دئے گے ایک استقبالیہ میں شرکت کی۔

تقریب سے پی پی پی آزاد کشمیر کے چوہدری اکبر لطیف پرویز اشرف سردار جاوید شگفتہ نورین کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے بدترین ظلم کے شکار ہیں ہر حقوق سے محروم ہیں بھارت مودی سرکار نے کرفیو لگا کر پورے مقبوضہ وادی اور اس کے باشندوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کے عوام کی آواز عالمی سطح پر بھرپور طاقت سے بلند کی اور دنیا کو بھارت کا اصل چہرا دیکھایا۔

ماتلی میں آباد کشمیری برادی کے معززین علی نواز کشمیری عبدالرحمن کشمیری اسلم کشمیری عبدالغفور کشمیری زوالفقار اور محمد نظیر نے اپنی برادری اور ماتلی کے شہریوں کی نماٸندگی کرتے ہوٸے اپنے کشمیری بھایوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے  بھارتی مودی حکومت اور انتہا پسند ہندٶں کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں۔

کشمیری رہنماؤں کا ماتلی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور مہمانوں کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں اندرون شہر لایا گیا۔ 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371