پير ۳۰ نومبر ۲۰۲۰ -

بدین: ایکو ساؤنڈ کی فرمائیش پوری نہ ہونے پر دلہہ نے خود کشی کرلی

ویب ڈیسک | ۱۰ ماہ پہلے

206

No-Image

بدین:(بدھ:2020-02-12) بارات پر ایکو ساؤنڈ کی فرمائیش پوری نہ ہونے پر دلہہ نے مہندی لگے ہاتھوں سے شادی کے ڈپٹہ کا پھندا گلے میں ڈال کر خود کشی کر لی خوشی اور جشن کا گھر ماتم اور سوگ میں تبدیل ہو گیا۔

بدین ضلع کی تحصیل گولارچی کی یونین کونسل گھڑو کے گوٹھ کنگار کوہلی میں بیس سالہ نوجوان دلہا عالم کوہلی نے شادی اور برات کی روآنگی سے قبل برات میں ایکو ساؤنڈ والی گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر ناراض ہو کر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی شادی سے قبل خوشی اور جشن والے گھر میں اچانک افسوس اور درد ناک واقع نے ماتم غم اور سوگ میں تبدیل کر دیا دلہا بھائی کے ماتھے پر سہرا سجانے اور ہاتھوں پر مہندی لگانی والی ماں اور بہنیں درد کی ماری ہوش حواس کھو کر پاغل پن کا شکار ہو گئی ہر آنکھ اشبار اور پورے علاقہ کا ماحول سوگوار ہو گیا۔

کھڑیو گھنور پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہچ کر لاش تحصیل ہسپتال گولارچی منتقل کی جہاں پر پوسٹ ماٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق دلہا عالم کا باپ انتہائی غریب ہے غربت کے باعث غریب باپ دلہا بیٹے کی برات میں میوز اور ایکو ساؤنڈ سسٹم کا بندوبست نہ کر سکا جس سے دلہا بیٹا دلبرداشتہ ہو گیا خود کو موت کے گلے لگا کر ماں باپ بھائی بہنوں کو زندہ لاش بنا گیا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371