ہفتہ ۰۵ دسمبر‬‮ ۲۰۲۰ -

تنگوانی میں نوجوان کی نعش بجلی کے تاروں سے لٹکتے ہوئے برآمد

ویب ڈیسک | ۱۰ ماہ پہلے

139

No-Image

تنگوانی:(جمعہ:2020-02-14) تنگوانی کے گاؤں نور محمد سندرانی میں نوجوان کی نعش بجلی کے تاروں سے لٹکتے ہوئے برآمد ہوا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

کندھ کوٹ کے تحصیل تنگوانی کے گاؤن نور محمد میں نوجوان برکت جکھرانی کی نعش بجلی کے تاروں سے لٹکتے ہوئے برآمد ہوا ہے۔

اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی تنگوانی منظور شاہ نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر قیامت برپا ہوگی۔

نوجوان برکت جکھرانی کے ورثا نے بتایا کہ ہمارے نوجوان کو قتل کیا گیا ہے۔

تاہم ڈی ایس پی تنگوانی منظور شاہ نے بتایا کہ نوجوان پر تشدد کے نشانات موجود ہیں واقع تفتیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعے پتہ چل سکے گا کہ بجلی کے کرنٹ سے نوجوان جاں بحق ہوا ہے یا انہیں قتل کیا گیا ہے۔

کندھ کوٹ تنگوانی کے علاقے بھٹائی کالونی پولیس تھانے کی حدود گاوں نور محمد سندرانی میں برکت جکھرانی کے نعش برآمد  ہونے والہ معاملہ کندھکوٹ چھ گھنٹے گزرنے کے باوجود لاش کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا۔

ورثاء کا احتجاج کندھ کوٹ اسپتال انتظامیہ اور پولیس ہمارے نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتا۔

ہمارے نوجوان کو قتل کیا گیا ہے گزشتہ چھ گھنٹوں سے اسپتال میں دربدر ہیں نوجوان کی لاش کی پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا۔

نوجوان کے ورثا نے تنگوانی ہسپتال میں احتجاج کرکے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

اسپتال انتظامیہ نے سہولیات کے فقدان کے باعث لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کندھ کوٹ ہسپتال ریفر کر دیا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371