ہفتہ ۳۰ مئی ۲۰۲۰ -

گولارچی: شگ گزیدگی میں اضافہ، ایک ہی گاؤں کے دو افراد کو پاگل کتے نے شدید زخمی کردیا

ویب ڈیسک | ۴ ماہ پہلے

172

No-Image

گولارچی:(جمعہ:2020-02-14) گولارچی شہر اور گرد ونواح میں شگ گزیدگی میں اضافہ ایک ہی گاؤں کے دو افراد کو پاگل کتے نے شدید زخمی کردیا۔

زخمی کو تعلقہ ہسپتال گولارچی لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد کتے کے کاٹنے والے ویکسين موجود نہ ہونے کے باعث مریض کو انڈس ہسپتال بدین ریفر کردیا گیا۔

سندھ کے دیگر شہروں کی طرح گولارچی اور اسکے گردونواح میں بھی سگ گزیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

گزشتہ رات گاؤں عارب نہڑیو کا رہائشی 45 سالہ عثمان نہڑیو کو پاگل کتے نے کاٹ کر شدید زخمی کرڈالا زخمی کو تعلقہ ہسپتال لایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد کتے کے کاٹنے والے ویکسين موجود نہ ہونے کے باعث مریض کو انڈس ہسپتال بدین ریفر کردیا گیا اس موقع علاقہ مکین محمدعلی نہڑیو کا کہنا تھا کہ ایک تو ہمارے ہسپتال میں ویکسين کی قلت ہے۔

دوسری جانب گاؤں میں پاگل کتے نے عوام کا جینا محال کردیا اس سے قبل میرے کزن امیر نہڑیو کو بھی ایسیا کتے نے شدید زخمی کردیا تھا انہوں نے تعلقہ انتظامیہ اور ٹاون عملہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گولارچی شہر کی طرح گاؤں۔

گوٹھوں میں بھی کتا مار مہم شروع کی جائے تاکہ یہاں کے لوگ سکون کی زندگی گزار سکیی۔

یاد رہیکہ گزشتہ دنوں ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے لاوڈ ایسپکر پر کتاب مار مہم کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371