بدھ ۱۵ جولائی ۲۰۲۰ -

سوات: ماربل کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق

ویب ڈیسک | ۵ ماہ پہلے

51

No-Image

سوات:(ہفتہ:2020-02-22) سوات کے علاقے بونیر میں ماربل کی کان میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ بونیر کے علاقے بامپوخہ کے چیلی کار ماربل کان میں پیش آیا، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کان میں کام کرنے والے سات مزدور جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او  بونیرخالد سہیل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ماربل کی کان میں دو سے تین افراد کے دبے جانے کی اطلاعات ہیں، اب تک پانچ لاشوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ڈ گر منتقل کردیا گیا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371