بدھ ۱۵ جولائی ۲۰۲۰ -

موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا: سراج الحق

ویب ڈیسک | ۵ ماہ پہلے

47

No-Image

پشاور:(ہفتہ:2020-02-22) جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق کا کہنا ہے موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

وزیر اعظم جب بھی اعلان کرتا ہے مرغیوں اور کھٹوں کا کرتا ہے۔

پشاور کی نواحی علاقے متھرا میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا پاکستان میں جو نظام ہے اس نظام کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

گزشتہ حکمرانوں نے 31 ہزار ارب قرضہ لیا تھا، موجودہ حکومت نے اٹھارہ مہینوں میں گیارہ ہزار ارب قرضہ لیا گیا۔

موجودہ حکومت نے بڑے نعرے لگائے تھے لیکن وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کھٹوں اور مرغیوں کا کیا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بنگلہ دیش ہم سے آگے ہے۔

افغانستان میں امن کے قیام میں پاکستان کی بہتری ہے۔

پورے ملک کے شوگر کے کارخانوں پر جانگہیر ترین اور خسرو بختیار قابض ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371