بدھ ۱۵ جولائی ۲۰۲۰ -

نام نہاد احتجاجی تحریک سے حکومت کو بلیک میل کرنا اپوزیشن کی بھول ہے: جام کمال

ویب ڈیسک | ۵ ماہ پہلے

71

No-Image

کوئٹہ:(اتوار:2020-02-23) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کو نام نہاد قرار دیتے ہوئے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حربوں سے حکومت کو بلیک میل کرنا بھول ہے۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا احتجاج نہ تو کسی عوامی مسلئہ پر ہے اور نہ ہی کسی تعمیری مقصد کے لئے، اپوزیشن کا رویہ انتہائی غیر مناسب اور غیر جمہوری ہے۔

حکومت نے ہمیشہ مثبت رویہ رکھا لیکن اپوزیشن کا رویہ قابل برداشت نہیں ہے۔

پارلیمنٹیرینز کو احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے اسمبلی بہترین فورم ہے۔

عوام نے اپنے نمائندوں کو مسائل اجاگر کرنے کے لئے اسمبلی بھیجا نہ کہ سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاج کرنے کے لئے، موجودہ حکومت نے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت قائم کی ہے۔

اپوزیشن اراکین اس روایت سے بخوبی آگاہ اور اقرار بھی کرتے ہیں۔

ماضی کی حکومتیں اپوزیشن کے ساتھ جو رویہ رکھتی تھیں پی کے میپ، جے یو آئی اور بی این پی مینگل اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371