پير ۰۱ جون ۲۰۲۰ -

وزیراعلیٰ بلوچستان سے رحمان ملک کی ملاقات

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

56

No-Image

کوئٹہ:(منگل:2020-02-25) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ دیرپا امن کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صوبے میں ترقیاتی اور معاشی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

چیئرمین سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور جاری ترقیاتی عمل کیلئے صوبائی حکومت کی پالیسیاں اور اقدامات قابل تعریف ہیں۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان صحیح معنوں میں امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ماضی کے مقابلے میں بلوچستان میں نمایاں بہتری آئی ہے جو پورے ملک کیلئے باعث اطمینان ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371