منگل ۰۷ اپريل ۲۰۲۰ -

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ویب ڈیسک | ایک ماہ پہلے

50

No-Image

اسلام آباد:(بدھ:2020-02-26) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

میڈیا کے مطابق برطانوی شہری محمد حسین پرواز پی کے 701 پر مانچسٹر جارہا تھا کہ اے ایس ایف نے مسافر کے سامان سے سگریٹ کے 41 ڈنڈے برآمد کیے۔

مسافر کو محکمہ کسٹمز کے حوالے کیا گیا تو کسٹمز اہلکار نے مسافر کو سگریٹ ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی، بورڈنگ کے دوران مسافر واش روم گیا تو کسٹمز اہلکار بھی پیچھے آگیا، محکمہ کسٹمز کے حولدار اشرف مسافر سے 15ہزار رشوت وصول کی۔

حساس ادارے کے ملازم نے رنگے ہاتھوں کسٹمز اہلکار کو پکڑ لیا اور رقم اے ایس ایف کے حوالے کردی جس کے بعد رقم واپس مذکورہ مسافر کو دے دی گئی۔

مسافر نے تحریری طور پر شکریہ ادا کیا جب اہلکار کے متعلقہ محکمہ کسٹمز کے اعلی حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371