اتوار ۳۱ مئی ۲۰۲۰ -

سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

73

No-Image

نوشہرو فیروز:(ہفتہ:2020-02-29) سندھ میں پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے، جہاں نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد سندھ میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

اس سے قبل بائیس فروری اور چھ فروری کو بھی صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں دو بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی تھی۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371