منگل ۲۶ مئی ۲۰۲۰ -

تفتان بارڈر: 277 زائرین کرونا وائرس سے کلیئر قرار

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

61

No-Image

کوئٹہ:(ہفتہ:2020-02-29) لیویز حکام نے مزید دو سو ستر زائرین کو کرونا وائرس سے کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں کوئٹہ روانہ کردیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے تمام زائرین کی سات روز تک پاکستان ہاؤس میں اسکریننگ کی اور انہیں آج وائرس سے کلیئر قرار دیا گیا۔

حکام کے مطابق کلیئر قرار دئیے گئے دو سو ستتر زائرین کو قافلے کی شکل میں کوئٹہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او عبدالغنی کے مطابق گذ شتہ شب آنے والے زائرین کی ہر اڑتالیس گھنٹے بعد اسکریننگ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے باعث چھ روز سے بند پاک ایران دوستی گیٹ کو عارضی طور پر کھولا گیا تھا، جس کے باعث ایران کے سرحدی علاقے میں پھنسے ساڑھے تین سو پاکستانی زائرین تفتان پہنچے تھے، پاکستان میں داخل ہونے والے تمام زائرین کو تفتان میں قائم قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371