پير ۰۱ جون ۲۰۲۰ -

کرونا وائرس، حکومت سندھ کا پبلک لائبریریز بھی بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

111

No-Image

کراچی:(منگل:2020-03-03) کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں کے بعد پبلک لائبریریز بھی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت و ثقافت سندھ نے کرونا وائرس کے پيش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد پبلک لائبریریزبھی تیرہ مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم مارچ کو صوبے میں کرونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے کے بعد سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے تیرہ مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371