اتوار ۳۱ مئی ۲۰۲۰ -

ملک میں 50 فیصد بچے خون کی کمی کا شکار ہیں: ماہرین صحت

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

60

No-Image

کراچی:(ہفتہ:2020-03-07) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میںاس وقت 50 فیصد سے زائد عورتیں اور بچے خون کی کمی، وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی کا شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ نامناسب خوراک، لڑکیوں اور خواتین میں خون کا اخراج اور بچوں میں غذائیت کی کمی اور پیٹ کے کیڑے شامل ہیں۔

غذائیت کی کمی اور نامناسب خوراک کی وجہ سے خواتین اور بچے ہڈیوں کی کمزوری کا شکار ہیں، ان خیالات کا اظہار نے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے پریس کلب میں ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کے موقع پر گفتگو میں کیا، کیمپ میں سو سے زائد خواتین اوربچوں کے خون اور ہڈیوں کے ٹیسٹ کیے گئے، 50 فیصد سے زائد بچے اور خواتین فولاد کی کمی کی وجہ سے خون کی کمی اور وٹامن ڈی اور کیلشیم کی وجہ سے ہڈیوں کی کمزوری کا شکار نکلے۔

ماہرین صحت نے بتایا کہ خون، کیلشیم اور وٹامن بی کی کمی کے نتیجے میں خواتین اور بچے مختلف جسمانی اور نفسیاتی عوارض میں مبتلا ہو رہے ہیں بچوں او رخواتین میں معمولی چوٹ لگنے کے نتیجے میں ہڈیوں میں فریکچرہو جانا اور دیگر مسائل شامل ہیں، حاملہ خواتین کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرکے نہ صرف انکو بلکہ ان کے ہونے والے بچوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371