پير ۰۱ جون ۲۰۲۰ -

اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے الگ الگ عہدے کا حلف اٹھایا

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

54

No-Image

کابل:(پیر:2020-03-09) افغان صدر بننے کی دوڑ میں صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللّٰہ عبدااللّٰہ میں تنازع پیدا کردیا، ملک کا صدر بننے کی ضد میں دونوں رہنماوں نے علحیدۃ علیحدہ حلف اٹھایا۔

افغان الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں اشرف غنی کو کامیاب قرار دیا تھا، تاہم ان کے مخالف عبداللہ عبداللہ نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

حلف برداری کی تقریب کے دوران صدراتی محل اور گرد و نواح میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

اشرف غنی نے صدارتی ہاؤس میں عہدے کا حلف اٹھایا جبکہ عبداللہ عبداللہ نے اسپیڈرمین محل میں عہدے کا حلف لیا۔

اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں امریکی خصوصی ایلچی زلمی خلیل زاد نے شرکت کی۔

نیٹو چیف اور دیگر امریکی حکام نے بھی اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

تقریب حلف برداری کے بعد اشرف غنی نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

عبداللہ عبداللہ سے مذاکرات کی کوشش جاری ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371