بدھ ۱۲ آگست ۲۰۲۰ -

سکردو بس حادثہ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہوگئی

ویب ڈیسک | ۵ ماہ پہلے

103

No-Image

سکردو:(منگل:2020-03-10) سکردو بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 28 پوگئی ہے جبکہ لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

اسسٹنٹ کمشنر اسکردو کے مطابق مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ اب تک پندرہ افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی۔

حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر گزشتہ روز راولپنڈی سے اسکردو روانہ ہوئی تھی کہ روندو کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔

ناقص سڑکوں، تیز رفتاری اور خراب ڈرائیونگ کے باعث پاکستان میں ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن میں سینکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد سے باغ جانے والی مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں نوافراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی چودھری ذوالقرنین کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈرائیور، دو خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گجرات سے سیالکوٹ جانے والے خاندان کے افراد پہ اس وقت قیامت گزر گئی جب وین بے قابو ہو کر وزیرآباد کے ایک نالے میں جا گری۔

حادثے کے باعث ایک بچی سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 9 زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے امدادی اداروں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

دسمبر میں ہی ڈی آئی خان میں درابن روڈ پر ہونے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی ہائی ایس گاڑی سے ٹکرا گئی۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371