اتوار ۲۹ نومبر ۲۰۲۰ -

کورونا وائرس، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام سرکاری افسران کے سفر پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک | ۹ ماہ پہلے

115

No-Image

کراچی:(ہفتہ:2020-03-14) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری افسران کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق سندھ میں تعینات کوئی بھی افسر ہوائی یا زمینی سفر نہیں کرے گا۔

وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری سندھ  کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے وفاقی حکومت کوخط لکھ کر آگاہ کردیں۔

آج کے تمام سندھ میں تمام میٹنگز میں افسران ویڈیو لنک کے شرکت کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تفتان سے سات بسوں میں 293 زائرین سکھر پہنچے ہیں۔

کمشنر سکھر  نے اجلاس کو بتایا کہ اب تک 80 زائرین کے نمونے جمع کر کے کراچی بھجوائے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام زائرین کے کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ تمام زائرین کے کمروں میں ٹی وی سیٹ رکھوائے جائیں تاکہ نیوز چینل دیکھ سکیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں نیا ٹیسٹ سامنے آیا ہے جسے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں آج 19 ٹیسٹ کیے ہیں، 4 افراد کے نتائج آگئے ہیں، ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 15 کے نتائج آنا باقی ہیں۔ 

اجلاس کو بتایا گیا کہ سعودی عرب سے آنے والے مریض کے اہلخانہ اور ملنے والوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

دریں اثناء کراچی شادی ہال اسیوسی ایشن نے آج سے ہی شادی ہالوں میں تقریبات بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کے احکامات کے مطابق پابندی تک شادی ہالوں میں تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

پابندی کی تارِیخوں میں بکنگ کرانے والے افراد کو ریفنڈ یا تاریخ میں توسیع دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہال ایسوسی ایشن کا کوئی بھی ممبر شادی کی تقریب منعقد کرتا ہے تو وہ خون زمہ دار ہوگا اور اس کی ممبر شپ منسوخ کردی جائے گی۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371