ہفتہ ۰۵ دسمبر‬‮ ۲۰۲۰ -

کرونا وائرس کے سبب شہر قائد کی 3 بڑی تفریحی گاہیں بند کر نے کا اعلان

ویب ڈیسک | ۹ ماہ پہلے

133

No-Image

کراچی:(ہفتہ:2020-03-14) کے ایم سی نے کرونا وائرس کے سبب شہر قائد کی 3 بڑی تفریحی گاہیں بند کر نے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے کرونا وائرس کے باعث کراچی کی 3 بڑی تفریحی گاہیں بند کر نے کا اعلان کر دیا۔

چڑیا گھر، لانڈھی زو، سفاری پارک کو عوام کے لیے بندکر دیا گیا۔

تفریحی مقامات مئیر کراچی وسیم اخترکی ہدایت کے بعد بند کیےگئے۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ صورتحال سنبھلنے کے بعد تفریحی گاہوں کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر تفریحی مقامات کو بند کر رہے ہیں، انسانی جانوں کا تحفظ پہلے ہے، تفریح گاہوں میں صفائی کے ساتھ اسپرے بھی کیا جائےگا، تفریحی مقامات کھولنا حکومتی فیصلے سے مشروط ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371