اتوار ۲۹ نومبر ۲۰۲۰ -

کورونا وائرس، نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس

ویب ڈیسک | ۹ ماہ پہلے

101

No-Image

اسلام آباد:(ہفتہ:2020-03-14) کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت وزارت صحت اسلام آباد میں ہوا۔

ویڈیو لنک پر تمام صوبوں کے  وزرائے اعلیٰ  اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر بھی میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

صوبوں نے نیشنل سیکیورٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد درآمد کردیا ہے۔

تمام تعلیمی ادارے مدارسِ یونیورسٹیاں بشمول اسٹاف بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرتار پور سے صرف بھارت سے آنے والے مسافروں کو اسکریننگ کے بعد آنے کی اجازت ہو گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  اجلاس کا مقصد کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اور اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

یہ ایک قومی چیلنج ہے۔

اس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے ہم ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

وفاق، صوبے اور تمام متعلقہ ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ  تمام لینڈ کراسنگ پوائنٹس دو ہفتے کیلئے بند ہیں۔

پوائنٹس آف انٹریز کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ملکر مضبوط اور مؤثر کیا جائیگا۔

عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہمیں احتیاطی تدابیر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک 29 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں بھی قومی ادارہ صحت کے تعاون سے تشخیص کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ 

پبلک ہیلتھ لیبارٹری لاہور، نشتر میڈیکل کالج ملتان بھی کرونا کے ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ لیبارٹری خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں بھی کرونا تشخیص کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی اور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کراچی میں بھی ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

پبلک ہیلتھ لیبارٹری کوئٹہ میں بھی کرونا کی تشخیص کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزارت صحت، اطلاعات اور آئی ایس پی آر کورونا وائرس سے متعلق عوام کو آگاہ رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی معلومات کیلئے وزارتِ صحت کی ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔

عوام کی آگاہی کیلئے وفاق اور صوبوں کیطرف سے آگاہی مہم جاری ہے۔

کراچی لاہور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کا مربوط نظام موجود ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371