منگل ۰۲ جون ۲۰۲۰ -

دورے کا مقصد چینی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے: وزیر خارجہ

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

58

No-Image

بیجنگ:(پیر:2020-03-16) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد چینی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

صدر مملکت کے ہمراہ بیجنگ پہنچنے پر میڈیا کیساتھ گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی قیادت کیساتھ زراعت اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔

مسئلہ کشمیر اور افغان امن عمل سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ چینی قیادت سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین نے جس طرح پاکستانی طلبہ کا خیال رکھا وہ قابل تحسین ہے۔

فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لیے چینی تعاون پر شکر گزار ہیں۔

کرونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھی چین نے ہماری معاونت کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے دونوں ملک پرعزم ہیں۔

سی پیک منصوبے جلد مکمل ہوں گے۔

امریکا طالبان معاہدے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلے دن سے موقف ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔

عالمی برادری نے افغانستان میں قیام امن کے لیے مذاکرات کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی شرط پر خلوص نیت سے عمل درآمد افغان قیادت کی ذمہ داری ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371