بدھ ۲۷ مئی ۲۰۲۰ -

برطانوی فوج کو کورونا سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا گیا

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

54

No-Image

لندن:(جمعرات:2020-03-19) برطانوی فوج کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا۔

میڈیا کے مطابق برطانیہ میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے برطانوی فوج کو الرٹ کیا گیا، 20 ہزار فوجی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مدد فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ اب تک برطانیہ میں کورونا وائرس سے 104 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 626 افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر 65 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 20 افراد کی حالت نازک ہے۔

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 8 ہزار 9 سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے جبکہ 2 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371