پير ۳۰ نومبر ۲۰۲۰ -

مریم نواز اور پرویز الہٰی کا خواجہ سعد رفیق کو ٹیلی فون، رہائی پر مبارکباد

ویب ڈیسک | ۸ ماہ پہلے

102

No-Image

لاہور:(ہفتہ:2020-03-21) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے خواجہ سعد رفیق کو ٹیلی فون کیا اور رہائی کی مبارکباد دی ہے۔

مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے خواجہ سعد رفیق سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹا کیس بنا کر آپ کو گرفتار کیا گیا، آپ مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں، جھوٹے الزام پر آپ نے بڑے صبر وااستقامت سے جیل کاٹی، ایسے رہنما پارٹی کی شان ہوتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں آپ سے ملنے آپ کے گھر آؤں گی، خواجہ صاحب آپ کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاط بھی کریں۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے (ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعدرفیق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دی جبکہ خواجہ سعید رفیق نے چوہدری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371