اتوار ۲۹ نومبر ۲۰۲۰ -

یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ کورونا سے لڑنے کا ہے: خواجہ سعد رفیق

ویب ڈیسک | ۸ ماہ پہلے

105

No-Image

لاہور:(ہفتہ:2020-03-21) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ کورونا سے لڑنے کا ہے، وزیراعظم دل بڑا کرتے ہوئے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس فوری طور پر طلب کریں۔

جماعت اسلامی کے وفد نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی قیادت میں خواجہ برادران سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور رہائی پر مبارکباد دی جبکہ لیگی رہنما خرم دستگیر نے بھی خواجہ برادران کو انکی رہائی پر مبارکباد دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ کورونا وائرس سے لڑنے کا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ اور خرم دستگیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عملاً خواجہ برادران کو کلین چٹ دے دی۔

احتساب سے کسی کو انکار نہیں لیکن اس کو سیاسی انتقام نہ بنایا جائے۔

عمران خان نے خود احتساب کو بدنام کر دیا ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی انتقام کا دور ابھی ختم نہیں ہوا۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جلد بطور پارٹی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جلد کام کا آغاز کرے گی لیگی منتخب نمائندے عوام کو آگاہی دیں گے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371