پير ۳۰ نومبر ۲۰۲۰ -

اٹلی و دیگر ممالک نے کرونا کو ہلکا سمجھا آج وہاں ایمرجنسی صورت حال ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

ویب ڈیسک | ۸ ماہ پہلے

144

No-Image

کوئٹہ:(ہفتہ:2020-03-21) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ اٹلی و دیگر ممالک نے کرونا کو ہلکا سمجھا آج وہاں ایمرجنسی صورت حال ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کرونا کی روک تھام کے لیے عوام کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ عوام کچھ عرصہ گھروں میں رہیں، بھیڑ والی جگہوں پر نہ جائیں، ریسٹورنٹس اور غیر ضروری مقامات پر جانے سےگریز کیا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ عوام کرونا کو ہلکی بیماری سمجھ رہے ہیں جو خطرناک ہے، اٹلی ودیگر ممالک نے کرونا کو ہلکا سمجھا آج وہاں ایمرجنسی صورت حال ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371