اتوار ۲۹ نومبر ۲۰۲۰ -

کورونا وائرس کا خطرہ، اسلام آباد کے تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس ایک ہفتے کیلئے بند

ویب ڈیسک | ۸ ماہ پہلے

97

No-Image

اسلام آباد:(اتوار:2020-03-22) کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں واقع تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور کیفے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام دکانیں رات 8 بجے تک بند کردی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ نے دکانوں میں کام کرنے والےاسٹاف کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس اور کیفیز کو ہوم ڈیلیوری کی سروس جاری رکھنےکی اجازت ہوگی۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371