جمعرات ۱۳ آگست ۲۰۲۰ -

عدنان صدیقی نے ’ ولورین ‘ کا روپ دھار لیا

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

109

No-Image

کراچی:­­(پیر:2020-05-04) پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو ان کے بچوں نے ایکس مین کے کردار ’ولورین‘ کا روپ دے دیا۔

تصاویر شیئرنگ کی ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیوں نہ ہم بچوں کو اپنی تخلیقی صلاحیت خود پر آزمانے کا موقع دیں؟۔

انہوں نے کہا کہ دیکھیں میرے بیٹے ماسٹر زید نے مجھے ولورین کا روپ دے کر ڈائریکشن، اسٹائلینگ، اور فوٹوگرافی کی فیلڈ میں ڈیبیو کر لیا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371