جمعرات ۰۴ جون ۲۰۲۰ -

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

ویب ڈیسک | ۳ ھفتے پہلے

38

No-Image

اسلام آباد:(جمعرات:2020-05-14) اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان موجود ہے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور رائیونڈ، مانگامنڈی و سندر میں موسلادھار بارش سے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔

لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ، مال روڈ ، چوبرجی، اسلام پورہ اور داتا دربار کے علاقوں میں بارش جاری ہے۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش برس رہی ہے۔

دوسری جانب  پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے موسم سرد و خوشگوار ہو گیا ہے لیکن بجلی کی عدم فراہمی نے شہریوں کو تکلیف میں بھی مبتلا کردیا ہے۔

میڈیا کے بیورو دفاتر نے فیصل آباد، جھنگ، شور کوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مہاراجہ، پیر محل، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، کمیر اور نور شاہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں سے بتایا ہے کہ شدید طوفانی بارشوں سے موسم سرد ہوگیا ہے جس سے یقیناً روزہ داروں کو خوشگوار احساس ہورہا ہے لیکن بجلی کی فراہمی میں آنے والے تعطل کے باعث لوگ تکلیف میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں مختلف شہروں سے بجلی کی فراہمی کی ذمہ دار کمپنیوں کے ترجمانوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عملہ بالکل تیار ہے اور بارش کے تھمتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق فیصل آباد اور اس کے گرد و نواح میں 13 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی ہے۔

ترجمان فیسکو کا کہنا ہے کہ لائن اسٹاف کو متعلقہ گرڈ اسٹیشنوں پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور سی ای او فیسکو شفیق الحسن ازخود بجلی کی فراہمی کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔

میڈیا نے ترجمان فیسکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارش کے تھمتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

میڈیا کے بیورو دفاتر نے ساہیوال اور اس کے گرد ونواح میں بھی تیز گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی اطلاع دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا ہے۔

ہڑپہ، چیچہ وطنی، کمیر اور نورشاہ سمیت دیگر علاقوں سے بھی موسلا دھار بارش اور تیز آندھی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371