جمعرات ۰۴ جون ۲۰۲۰ -

ملک میں کورونا سے اموات 770 ہوگئیں، آج اب تک مزید 147 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک | ۳ ھفتے پہلے

38

No-Image

اسلام آباد:(جمعرات:2020-05-14) ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 770 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35788 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 275 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 234 اور پنجاب میں 223 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 147 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں بلوچستان سے 81، اسلام آباد 63 اور آزاد کشمیر سےمزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371