جمعرات ۰۱ آکتوبر‬‮ ۲۰۲۰ -

فیس بک: نفرت انگیز پیغامات میں 250 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک | ۵ ماہ پہلے

106

No-Image

اسلام آباد:(جمعرات:2020-05-14) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تشدد پہ اکسانے اور نفرت انگیز مواد ڈالے جانے میں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک انکشاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں 47 لاکھ پیغامات کو ہٹایا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں 16 لاکھ پیغامات کو فیس بک سے ہٹایا گیا تھا۔

میڈیا کے مطابق فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نفرت انگیز پیغامات میں 250 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن پیغامات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے ہٹایا گیا ہے ان میں دہشت گردی کو فروغ دینے سمیت نفرت انگیز پیغامات شامل تھے۔

میڈیا کے مطابق فیس بک انتظامیہ کے مطابق کورونا اقدامات کے خلاف بھی جاری کردہ 500 ملین پیغامات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے ہٹایا گیا ہے۔


Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371