جمعرات ۰۱ آکتوبر‬‮ ۲۰۲۰ -

نوجوان کے ساتھ ویڈیو بنانے پر دو لڑکیاں قتل

ویب ڈیسک | ۵ ماہ پہلے

171

No-Image

وزیرستان:(اتوار:2020-05-17) شمالی وزیرستان کے علاقہ گڑیوم میں غیرت کے نام پر دو چچا زاد بہنوں کو قتل کردیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق لڑکیوں کو ایک نوجوان کے ساتھ ویڈیو بنانے کے الزام میں چچا زاد بھائی نے قتل کیا جس کا مقدمہ تحصیل رزمک کے تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

لڑکیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا جا رہا ہے اور ان  کی لاشیں جنوبی وزیرستان کی پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے شمالی وزیرستان کے علاقے شام پلین گڑیوم منتقل ہوئی تھیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان کسی قسم کے رشتے یا تعلق کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شام پلین کے علاقے میں 18 اور 16 سالہ لڑکیوں کو ان کے چچا زاد بھائی نے فائرنگ کر کے مبینہ طور پر’غیرت کے نام‘پر قتل کیا۔

لڑکیوں لواحقین لاشیں کے آبائی علاقے  جنوبی وزیرستان منتقل ہوگئے ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371