منگل ۲۶ مئی ۲۰۲۰ -

''نشتر اسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 57 ہوگئی''

ویب ڈیسک | ۷ دن پہلے

35

No-Image

ملتان:(منگل:2020-05-19) نشتر اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر عرفان نے کہا ہے کہ اسپتال میں کورونا وائرس سےجاں بحق افراد کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

فوکل پرسن نشتر اسپتال کا مزید کہنا تھا کہ مقامی سطح پر مزید 31 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق  ہوئی اور اب تک مقامی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 223 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر عرفان نے یہ بھی بتایا کہ نشتر اسپتال سے کورونا وائرس کے 85 مریض ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 966 ہو گئی ہے۔

میڈیا نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 939 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 12 ہزار 489 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 15 ہزار 976 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 17 ہزار 241 ہے۔

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 820، آزاد کشمیر میں 115 اور گلگت بلتستان میں 550 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 1,034 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 334 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 280، پنجاب میں 273، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 09 اور گلگت بلتستان میں چار افراد نے دار فانی سے کوچ کیا۔

آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371