منگل ۲۶ مئی ۲۰۲۰ -

جویریہ خان کی بابر اعظم اور دھونی کے ساتھ پیئر بنانے کی خواہش مند

ویب ڈیسک | ۷ دن پہلے

33

No-Image

لاہور:(منگل:2020-05-19) ‏قومی ویمن کرکٹر جویریہ خان نے بابر اعظم اور ایم ایس دھونی کے ساتھ پیئر بنا کر کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ‏

32سالہ جویریہ خان پاکستان کی طرف سے 103 ون ڈے اور 101 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکی ہیں اور  اس وقت ان کا شمار پاکستان کی سینئر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

جویریہ خان نے بھی ڈریم پیئر مہم میں اپنا حصہ ڈال دیا ہے اور جیو نیوز سے گفتگو میں جویریہ خان نے اپنی حالیہ پرفارمنس میں بابر اعظم کو کریڈٹ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم سے رہنمائی لیتی رہتی ہوں، وہ جو بتاتے ہیں اس پر عمل کرتی ہوں، پرفارمنس بہتر بنانے میں مجھے بابرا عظم سے بڑی مدد ملی ہے، ایم ایس دھونی کے ساتھ بھی پیئر بنا کر کھیلنا چاہوں گی، ایم ایس دھونی کا کرکٹ مائنڈ ہے، ان میں کرکٹ کی بہت سمجھ بوجھ ہے، ان کے ساتھ کھیل کر میچورٹی بہت جلد آجاتی ہے۔ ‏

جویریہ خان نے ویمن کرکٹرز میں آسٹریلیا کی کرکٹرز ایلیکس بلیک ویل اور میگ لیننگ کا نام لیا اور کہا کہ ایلیکس بلیک ویل ساتھ لے کر چلتی ہیں جب کہ آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ کی تیکنیک بہت شاندار ہے۔

‏جویریہ خان نے کہا کہ آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کوالیفائر ملتوی ہونے سے مایوسی ہوئی  لیکن موجودہ حالات میں یہ ایک اچھا فیصلہ ہے کیونکہ کووڈ 19 کے دور میں جان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل کرکٹر کی حیثیت سے اس سے بڑھ کر میری کوئی اور خواہش نہیں ہو سکتی کہ کرکٹ جلد سے جلد شروع ہو لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اگر حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو کورونا وائرس سے جلد چھٹکارا پانا مشکل ہو جائے گا۔

‏جویریہ خان نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم ان دنوں گھروں میں ہیں لیکن اس کے باوجود فٹنس کو برقرار رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تاکہ جب کھیلوں کی سرگرمیاں شروع تو کھلاڑی مکمل فٹ ہوں، میں بھی فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہوں، خود کو متحرک رکھنے کی کوشش کرتی ہوں، اس کے لیئ میں پرانے میچز کی ویڈیوز دیکھتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اسکول اور کالج کے زمانے میں ڈرائنگ اور پینٹنگ کرتی تھیں، ڈرائنگ میں اتنی مہارت نہیں رہی لیکن اب پینٹنگ دوبارہ شروع کر دی ہے اور پینٹنگ کرکے وقت گزارنے کی کوشش کرتی ہوں۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371