ہفتہ ۳۰ مئی ۲۰۲۰ -

ندا یاسر، یاسر نواز اور علیزے شاہ کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک | ۷ دن پہلے

76

No-Image

اسلام آباد:(ہفتہ:2020-05-23) میڈیا رپورٹس کے مطابق مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر، ان کے شوہر اداکار و ہدایت کار یاسر نواز اور اداکارہ علیزے شاہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ندا یاسر نے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ نہ صرف ندا یاسر بلکہ ان کی ٹیم بھی کورونا وائرس کا شکار بن گئی ہے۔

اداکارہ و میزبان ندا یاسر ایک نجی ٹی وی چینل پر مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔

ندا، یاسر اور علیزے شاہ میں کورونا وائرس کی تشخیص پر ان کے مداحوں نے نہ صرف فکرمندی کا اظہار کیا بلکہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل علیزے شاہ نے اپنے منگیتر کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شرکت کی تھی۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371