ہفتہ ۳۰ مئی ۲۰۲۰ -

کراچی میں ساحل پر دفعہ 144 کے تحت نہانے اور تفریح پر پابندی عائد

ویب ڈیسک | ۷ دن پہلے

48

No-Image

کراچی:(ہفتہ:2020-05-23) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ساحل پر تفریح اور نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کمشنر آفس کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت 2 ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ  پابندی کا نفاذ 22 جولائی تک رہے گااس دوران  شہری ساحل پر جانے سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث محکمہ داخلہ سندھ نے پہلے ہی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم  ایک ہی خاندان کے خواتین بچے اور بزرگوں کو  ڈبل سواری پر پابندی سے استثنٰی قرار دیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں، صحافیوں اور سرکاری ادارے کے ملازمین کو  اس ضمن میں استثنیٰ نہیں دیا گیا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371