جمع ۲۷ نومبر ۲۰۲۰ -

دبئی سے پاکستانیوں کے انخلاء کا آپریشن مکمل

ویب ڈیسک | ۵ ماہ پہلے

91

No-Image

دبئی:(اتوار:2020-06-28) خصوصی پروازوں کے ذریعے دبئی سے پاکستانیوں کے انخلاء کا آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث دبئی میں پھنسے 90 فیصد پاکستانی وطن واپس  لوٹ چکے ہیں۔

قونصل جنرل دبئی کے مطابق صرف دبئی سے 30 ہزار 229 پاکستانی خصوصی پروازوں سے وطن واپس گئے ہیں اور ان پروازوں میں 408 میتیں بھی پاکستان بھیجی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ دو روز میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے پاکستان کیلئے معمول کی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث فضائی آپریشن معطل ہوگئے تھے جس کے باعث دیگر ممالک سمیت دبئی میں بھی پاکستانی پھنس گئے تھے تاہم پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371