جمعرات ۱۳ آگست ۲۰۲۰ -

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش 6 جولائی کو ہونے کا امکان

ویب ڈیسک | ایک ماہ پہلے

80

No-Image

کراچی:(جمع:2020-07-03) محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کی پہلی بارش 6 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں 6 سے 8 جولائی کی صبح تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے جب کہ گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا آغاز 6 جولائی کی رات سے ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کی صبح مون سون سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوسکتا ہے جس سے تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے البتہ کل کے مقابلے میں آج شہر کا درجہ حرارت ایک سے 2 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے اور شہر میں آج شام سے معمول کےمطابق سمندری ہوائیں چلیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ اومان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371