جمعرات ۱۳ آگست ۲۰۲۰ -

امریکی حکومت کا پاکستان کو 100 جدید وینٹی لیٹرز کا تحفہ

ویب ڈیسک | ایک ماہ پہلے

68

No-Image

واشنگٹن:(جمع:2020-07-03) امریکی حکومت نے کورونا کیخلاف جنگ میں مدد کیلئے پاکستان کو 100 جدید وینٹی لیٹرز کا تحفہ دیا ہے۔

22 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں امریکی صدر نے پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف لڑنے میں مدد دینے کی پیشکش کی تھی۔

تاہم اب امریکی حکومت نے  پاکستان کو 100 جدید وینٹی لیٹرز کا تحفہ دیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور اسی سلسلے میں 100 جدید وینٹی لیٹرز گزشتہ روز کراچی پہنچے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وینٹی لیٹرز پاکستان کے مختلف اسپتالوں میں پہنچائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں امریکی ناظم الامور پال جونز نے کہا تھا کہ امریکا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 80 لاکھ ڈالر سے زائد امداد دے گا اور مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371