جمعرات ۱۳ آگست ۲۰۲۰ -

ایف آئی اے نے ائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 3 ملزمان پکڑ لیے

ویب ڈیسک | ایک ماہ پہلے

56

No-Image

کراچی:(ہفتہ:2020-07-04) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران پورنو گرافی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے کراچی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی انٹرپول کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے بچوں کی فحش تصاویراور ویڈیوز بھی برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371