بدھ ۲۳ ۲۰۲۰ -

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 21 ہلاکتیں، 863 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

152

No-Image

اسلام آباد:(منگل:2020-07-07) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4839 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 234509 تک پہنچ گئی۔

اب تک پنجاب میں 1899، سندھ میں 1572 اور خیبر پختونخوا میں 1038 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 140، بلوچستان میں 124، آزاد کشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 30 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

آج بروز منگل اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 863 کیسز اور 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے  706 کیسز 15 ہلاکتیں، بلوچستان 27 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 63 کیسز 3 ہلاکتیں، آزاد کشمیر 41 کیسز اور گلگت سے 26 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371