بدھ ۲۰ جنوری ۲۰۲۱ -

پشاور میں روٹی کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک | ۶ ماہ پہلے

126

No-Image

پشاور:(جمع:2020-07-10) آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔

میڈیا کے مطابق پشاور شہر کے بیشتر تندوروں پر روٹی 15 روپے میں فروخت کی جارہی ہے اور روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہری پریشان ہیں۔   

تندور مالکان کا کہنا ہے کہ 110گرام کی روٹی 10 روپے میں فروخت کرنے سے نقصان ہو رہا تھا اس لیے 150 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ہدایات کے باوجود مہنگا آٹا فروخت کیا جارہا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371