جمعرات ۱۳ آگست ۲۰۲۰ -

45 سالہ شخص کی 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

ویب ڈیسک | ۴ ھفتے پہلے

53

No-Image

کراچی:(منگل:2020-07-14) گڈاپ میں 45 سالہ شخص نے 6 سالہ بچی کو  زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گڈاپ کے علاقےمیں پیش آیا جہاں 6 سالہ بچی کو اس کےپڑوسی 45 سالہ منو نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے اور بچی کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے میڈیکل چیک اپ میں اس کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے جب کہ ملزم نے بھی تفتیش میں بچی کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371