ہفتہ ۲۶ ۲۰۲۰ -

پی آئی اے کے 7 پائلٹس اور ایک ائیر ہوسٹس کا لائسنس منسوخ

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

61

No-Image

اسلام آباد:(اتوار:2020-07-19) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے 7 پائلٹس اور ایک ائیر ہوسٹس کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ لائسنس منسوخ ہونے والے پائلٹس میں 5 فرسٹ آفیسر اور 3 کپتان شامل ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ جن سات پائلٹس اور ایک ائیرہوسٹس کا لائسنس منسوخ ہوا ہے، ان تمام افراد کے پاس کمرشل پائلٹ لائسنس تھا۔

جن پائلٹوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے ان میں کیپٹن یحیٰ مصورسندیلہ، کیپٹن علی حسن یزدانی اور کیپٹن طلحہ احمد خان کے علاوہ فرسٹ آفیسرز ثقلین اختر، محمد عزیز جاوید، وسیم اختر اور سید سلیم علی شامل ہیں جب کہ پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس شمائلہ مجید کا کمرشل پائلٹ لائسنس بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق تمام لائسنس تحریری امتحان میں غیر قانونی ذرائع استعمال کیے جانے کی بناء پر منسوخ کیے گئے ہیں۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے بتایا کہ مشکوک ہونے کی بناء پر پی آئی اے کے 93 پائلٹس کے لائسنس معطل کر دئیے ہیں اور ان کی تحقیقات کی جا رہی ہے جب کہ 34 پائلٹس کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیر لائن کی طے شدہ پالیسی کے تحت غلط ذرائع سے لائسنس حاصل کرنے والے تمام پائلٹس کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371