جمعرات ۲۴ ۲۰۲۰ -

بغیر ماسک سفر کرنے والے ڈرائیورز اور مسافروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

50

No-Image

ایبٹ آباد:(پیر:2020-07-20) ایبٹ آباد میں کورونا کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بغیر ماسک کے سفر کرنے والے ڈرائیوروں اور مسافروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹریفک وارڈنز سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ایبٹ آباد طارق خان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہری ماسک، سینیٹائزر کااستعمال کریں اور سماجی فاصلے برقرار رکھیں۔

ایس پی ایبٹ آباد طارق خان کاکہناہےکہ ڈرائیور اور مسافر بغیر ماسک کے سفر نہ کریں، خلاف ورزی کرنےوالے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

طارق خان کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ لوگوں کو سمجھائیں کہ کورونا ختم نہیں ہوا۔

ساتھ ہی انہوں نے ہدایات کیں کہ پولیس اہلکار خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے نہ کریں بلکہ معمولی سزا دیکر چھوڑ دیں۔

اس بارے میں ٹریفک وارڈن کاکہناہےکہ اُن کی کوشش ہوتی ہےکہ وہ کورونا ایس پی او پیز عمل درآمد یقینی بنائیں جب کہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔


Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371