جمع ۲۵ ۲۰۲۰ -

اسلام آباد کے شہری اب گھر بیٹھے گاڑی کی رجسٹریشن کروائیں

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

60

No-Image

اسلام آباد:(پیر:2020-07-20) کورونا وائرس نے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کیا تو اسلام آباد ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے اس کا حل بھی نکال لیا۔

کورونا وائرس نے انسان کو گھروں میں مقید کردیا ہے اور ایسے میں ایکسائز دفتر جاکر گاڑی کی رجسٹریشن کروانے کا مرحلہ آسان نا تھا لیکن اسلام آباد ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے مسئلے کا حل نکال لیا ہے اور اب ٹیم آپ کے گھر آکر گاڑیوں کے نمبر لگادے گی۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی باقی فیسوں کی آن لائن ادائیگی بھی جلد ممکن ہو جائے گی، اصلاحات سے ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ریونیو کی ریکارڈ کلیشن بھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے جو دوسرے صوبوں کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371