ہفتہ ۲۶ ۲۰۲۰ -

سندھ کے 12 ہزار سے زائد اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں: علی زیدی کا انکشاف

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

97

No-Image

اسلام آباد:(پیر:2020-07-20) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر  برائے بحری امور علی زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے 12 ہزار 136 اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں ہیں۔

سندھ میں تعلیم کی ابتر صورتحال کے حوالے سے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ صوبے میں 49 ہزار 103 اسکول فعال ہیں جن میں سے 90 فیصد اسکولوں میں سائنس کا استاد ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد اسکولوں میں لیبارٹری نہیں ہے جب کہ 18 ہزار 660 اسکولوں میں ایک استاد ہے، اور 12 ہزار 136 اسکولوں میں تو سرے سے اساتذہ ہی نہیں ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ جب مجرم صوبائی وزراء کا روپ دھار لیں گے تو اس کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371