جمعرات ۲۴ ۲۰۲۰ -

میک اپ کے ذریعے معروف شخصیات کا روپ دھارنے والا فنکار

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

45

No-Image

مانچسٹر:(جمع:2020-07-24) ویسے تو میک اپ خواتین خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ میک کا استعمال کرتے ہوئے کوئی کسی کی صورت ہی اختیار کر لے؟

آج ہم آپ کو ایک ایسے میک اپ آرٹسٹ کے بارے میں بتائیں گے جو میک کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو کسی بھی شخص کی طرح دکھا سکتے ہیں۔

ایلکسس اسٹون نامی میک اپ آرٹسٹ اپنے آپ کو میک اپ کے ذریعے کسی بھی اداکار، اداکارہ، فلمی کردار یا تاریخی شخصیت میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

میک اپ آرٹسٹ کا تعلق برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے ہے اور یہ میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ساتھ ایک آن لائن انفلوئنسر بھی ہیں۔

انہیں سوشل میڈیا پر مقبولیت اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے میک کا استعمال کرتے ہوئے خود کو متعدد ہالی وڈ اداکار اور اداکاراؤں کی طرح بنایا۔

یہ میک اپ کے ذریعے کسی بھی شخصیت کا ہوبہو روپ دھار لیتے ہیں اور ان کا یہی ٹیلنٹ ان کی شہرت کی وجہ بھی بنا۔

میک اپ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں روزانہ میک اپ کا استعمال کرتے ہوئے کسی نئے انسان کا روپ دھارنا بے حد پسند ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371