جمع ۲۵ ۲۰۲۰ -

آج گورننس اور معیشت ملکی تاریخ کی بدترین حالت میں ہیں: شہباز شریف

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

64

No-Image

اسلام آباد:(ہفتہ:2020-07-25) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج گورننس اور معیشت دونوں ملکی تاریخ کی بدترین حالت میں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا کہنا تھا کہ 25 جولائی تاریخ میں ایک ایسے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس دن عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور ملک پر ایک سلیکٹڈ حکومت مسلط ہوئی۔

ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ دو سال ثابت کررہے ہیں کہ یہ تجربہ پاکستان کو بہت مہنگا پڑا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مضبوط معاشی نظام ایک مضبوط سیاسی حکومت کے بغیر نہیں بن سکتا، کسی ملک کا دفاع مضبوط معیشت کے بغیر نہیں ہو سکتا۔

پی ٹی آئی حکومت نے ابھرتے پاکستان کی ترقی کرتی معیشت کو زمین بوس کر دیا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371