جمعرات ۲۴ ۲۰۲۰ -

اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ویڈیو وائرل ہونے پر جویریہ سعود کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

82

No-Image

لاہور:(اتوار:2020 -07-26) حال ہی میں پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اداکارہ جویریہ سعود اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر الزام لگاتے ہوئے نظر آئی تھیں۔

اداکارہ سلمیٰ ظفر نے جویریہ سعود، سعود اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ان کے 1 کروڑ اور دیگر ملازمین کے بھی ہزاروں روپے ادا نہیں کیے ہیں۔

انہوں نے سعود اور ان کی اہلیہ جویریہ سعود کے پروڈکشن ہاؤس پر یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ یہ لوگ فنکاروں اور دیگر ملازمین کے ساتھ ٹھیک سلوک نہیں کرتے۔

سوشل میڈیا پر جیسے ہی اداکارہ سلمیٰ ظفر کی یہ ویڈیو سامنے آئی تو صارفین کی جانب سے اداکارہ جویریہ سعود کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

لبنیٰ اعظم کہتی ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم سب کو جویریہ اور سعود کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

فاطمہ کہتی ہیں کہ ایسے لوگوں کو اللہ سے ڈر کیوں نہیں لگتا؟ لوگو ں کا حق کھانے کا مطلب اپنے پیٹ کو جہنم کی آگ سے بھرنا۔

ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ آؤ اور جوریہ اور سعود کا بائیکاٹ کریں۔

عثمان غنی کہتے ہیں کہ آپ نے سچ کہہ کر اچھا کیا، ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371